نیب ملتان نے خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ آفس کو بھجوا دی
ملتان (92 نیوز) حکومتی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب ملتان نے خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ آفس کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی کیخلاف انکوائری آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے اثاثوں میں 2004 کے بعد اچانک اضافہ ہوا۔ 2004 میں خسرو بختیار کے پاس 5 ہزار 702 کنال زرعی اراضی تھی۔ ایم این اے بننے کے بعد خسرو بختیار کے خاندان کے افراد کے نام 4 شوگر ملز، 5 پاور جنریشن سیکٹر کمپنیز، 4 کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنیز بھی بنائی گئیں۔
نیب ملتان کو ان پراپرٹیز میں خسرو بختیار کے بے نامی حصہ دار ہونے کا شبہ ہے۔