Saturday, July 27, 2024

نیب لاہور کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے داماد علی عمران کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

نیب لاہور کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے داماد علی عمران کے اثاثوں کی تحقیقات شروع
April 5, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے داماد علی عمران کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دیں گئیں ۔ اس حوالے انہیں جلد طلب کیے جانے کا امکان بھی ہے ۔ نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے داماد علی عمران کے اثاثون کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ مانگی گئیں تفصیلات میں گلبرگ کے معروف شاہراہ پر پلازے کے حوالےسے تفصیلات بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب نیب لاہور نے اسٹیٹ بینک کے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق  کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کی تفصیلات  بھی طلب کر لیں ہیں اور متعلقہ معلومات کے حصول کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے ۔ مراسلے میں 1985 سے لے کر اب تک ہونے والی تمام تر ٹرانزیکشن کے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات 3 اپریل تک طلب کی تھیں لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے اب تک معلومات مہیا نہیں کی گئیں ۔