Saturday, July 27, 2024

نیب لاہور کا بڑی مچھلیوں کے گرد گھیراتنگ ،علیم خان بھی 8اگست کو طلب

نیب لاہور کا بڑی مچھلیوں کے گرد گھیراتنگ ،علیم خان بھی 8اگست کو طلب
July 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور نے بڑی مچھلیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ، نیب  لاہورنے علیم خان کو 8اگست کو طلب کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے نیب علیم خان کے 30 جولائی والے جواب سے مطمئن نہیں ،نیب نے چودھری برادران کو بھی 16اگست کو طلب  کیا ہے۔ ذرائع یہ بھی خبر دے رہے ہیں کہ علیم خان کے یوکے اور یو اے ای میں متعدد فلیٹس ہیں   ، واضح رہے کہ پہلے بھی دو مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ۔ دوسری طرف سیاسی چالیں ،میل ملاپ اور معاہدے اپنی جگہ  مگر نیب کو چودھری برادران کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں ۔ نیب نے 16 اگست کو چودھری برادران کو طلب کر رکھا ہے  ۔ نیب ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے اثاثہ اجات اُن کی موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ چودھری برادران کو ذاتی حیثیت میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کو کہا گیا ہے۔