نیب لاہور نے نواز شریف اور خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

لاہور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف،وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوران کے خاندان کے دیگرارکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائرکی گئی ہے۔ چیئرمین نیب کے ذریعے ان کےنام وزارت داخلہ کوبھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورومیں دائردرخواست میں کہا گیا گیا ہے کہ نوازشریف بیرون ملک جارہے ہیں۔
وہ بیرون ملک چلے گئے تو سپریم کورٹ کے مقررکردہ وقت کے مطابق ریفرنسز مکمل نہیں ہوسکیں گے۔
اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
دریں اثنا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے نیب سے تعاون نہ کیا تو کیا تو ان کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
اس دوران نوازشریف نے چوبیس گھنٹے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چارملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں سیاسی اور قانونی معاملات پرغورکیاگیا۔
جاتی عمرہ میں نوازشریف سے دانیال عزیز،محسن شاہنوازرانجھا اوردیگررہنماؤں نے بھی ملاقاتیں کیں جن میں تازہ ترین سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔