Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب لاہورنے پیراگون سوسائٹی کے اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا

نیب لاہورنے پیراگون سوسائٹی کے اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا
November 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) نیب لاہور نے پیراگون سوسائٹی کے اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا، اہم دستاویزی شواہدبھی حاصل کرلئے، دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں چھبیس نومبر تک توسیع کردی۔ پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے  ، نیب لاہور نے پیراگون سوسائٹی کے  اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا،دستاویزی شواہدبھی حاصل کرلئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بیان ریکارڈ کرانے والے شخص کا تعلق گلبرگ لاہور سے ہے،وہ بیرون ملک بھی مقیم رہا ہے ۔ اس دوران لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست پر عبوری ضمانت میں چھبیس نومبرتک توسیع کردی۔ درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ  ان کی تفتیش کسی اورکومنتقل کی جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوادیاجائے ،شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات پرتو نیب  کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ میڈیا سے بات چیت میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ۔  لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست پرنیب اور پیمرا سےبھی اگلی سماعت پرجواب طلب کر لیا ہے۔