Sunday, October 2, 2022

نیب قوانین میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے ، شاہ محمود قریشی

نیب قوانین میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے معاملے پر پیر کی شام ملاقات ہوگی، وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں دھکیلے، حکومت نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے تاہم قانون سازی کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے معاملے پر پیشرفت ہوئی، مسلم لیگ ن نے تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی، معاملے کو ملتان اور بہاولپور میں الجھا دیا گیا، دارالخلافہ کا فیصلہ صوبے کی پہلی منتخب اسمبلی کرے گی۔