Sunday, November 27, 2022

نیب شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے لگ گئی

نیب  شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے لگ گئی
لاہور ( 92 نیوز) نیب نے شہبازشریف کے خلاف رمضان شوگرملزکیس میں مزید شواہدجمع کرنا شروع کردیئے،ملز کیلئے جاری فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ شہبازشریف کے گرد گھیرامزید تنگ  ہو گیا ، رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے شہباز شریف کے خلاف مزید شواہد اکٹھا کرنا شروع کردئیے ۔ نیب نے صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی سے  رمضان شوگر ملز کے لئے جاری فنڈز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں  ۔ شوگر ملز کے لئے نالہ بنانے کی مد میں پانچ کروڑ سے زائد مختص کئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ نیب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگز ملز کے لئےدو کروڑروپے سپلمینٹری گرانٹ مختص کئے جانے کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لئے دو کروڑ روپے سیکرٹری ہاؤسنگ نے سپلمینٹری گرانٹ کے طور پر جاری کئے تھے۔