Saturday, July 27, 2024

نیب شرجیل میمن اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو ہراساں کررہاہے:قائم علی شاہ

نیب شرجیل میمن اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو ہراساں کررہاہے:قائم علی شاہ
February 8, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو ہراساں کررہاہے ۔ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے ۔ وفاق نیب کو صوبائی قیادت اور افسران کو ہراساں کرنے سے روکے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب سابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو ہراساں کررہا ہے۔ نیب مخصوص ایجنڈے کے تحت پارٹی رہنماؤں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر میڈیا ٹرائیل  کے ذریعے انکی ساکھ کو نقصان پہنچارہا ہے ۔ شرجیل میمن نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفی دیا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بددیانتی ہے  ۔ قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیب کو سندھ حکومت کے افسران اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رکھا جائے ۔