Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب سیاسی وفاداریاں بدلوانے کا آلہ کار بن چکا، شاہد خاقان عباسی

نیب سیاسی وفاداریاں بدلوانے کا آلہ کار بن چکا، شاہد خاقان عباسی
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے نیب پر الزامات دھرتے ہوئے کہا نیب سیاسی وفاداریاں بدلوانے کا آلہ کار بن چکا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا ملک میں احتساب نہیں ہورہا، جو ہورہا ہے اسے پولیٹیکل انجیئرنگ یا سیاسی انتقام کہیں گے، نیب کا قانون بنانے والوں پر آج تک اسکا اطلاق نہیں ہوا، نیب قوانین میں اتفاق رائے سے تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

شاہد خاقان مزید بولے کہ نیب کا استعمال صرف سیاسی لوگوں کے خلاف کیا گیا۔ آئین اور قانون کے مطابق احتساب ہونا چاہئے، نیب احتساب نہیں کررہا مخصوص طبقے کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ہم کس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون پر عمل ہو، احتساب ہو، انصاف ہو؟ قمر زمان کائرہ

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہم کس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون پر عمل ہو، احتساب ہو، انصاف ہو؟ جمہوریت کے ساتھ چلنے کےلیے رویہ بھی جمہوری ہونا چاہیے۔

قمرزمان کائرہ مزید بولے کہ کمزور اور بیڈ گورننس معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہے، مذہب کے نام پر ہونے والی سیاست میں احتساب نہیں ہوتا۔