Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب سکھرنے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ضیا لنجارکو طلب کرلیا

نیب سکھرنے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ضیا لنجارکو طلب کرلیا
August 15, 2016
سکھر(92نیوز)ناجائز اثاثے بنانے کا الزام نیب سکھر نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ضیا لنجار کو طلب کر لیا ہے ۔ ضیا لنجار سے نیب سکھر کی تین رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سے پوچھ گچھ کیلئے35 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ضیا لنجار پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر نوشہروفیروز سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ وہ پی پی کی اعلیٰ قیادت کے قابل اعتماد سمجھے جاتے ہیں ۔