Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب سندھ کے خاتمے کا بل، اعتراض کے ساتھ واپس

نیب سندھ کے خاتمے کا بل، اعتراض کے ساتھ واپس
July 14, 2017

کراچی (92نیوز)نیب سندھ کے خاتمے کے بل کی منظوری کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو ملا نیا جھٹکالگ گیا۔ گورنر سندھ  محمد  زبیر نے بل اعتراض لگا کرواپس کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی ادارے نیب کا سندھ سے خاتمے کا بل سندھ اسمبلی  نے بھاری اکثریت سے پاس کیا تھا ۔ سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل منظوری کے بعدبل کو گورنر سندھ  کو منظوری کے لئے بھیج دیا جسے گورنر سندھ  محمد زبیر نے پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر قانون ضیالنجار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نیب قوانین کی منسوخی کا بل اور گورنرسندھ کا پیغام اسمبلی میں پیش کرے گی۔ رواں ماہ  پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار نے سندھ سے نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل پیش کیا تھا۔

بل کے مطابق اب سندھ میں بدعنوانی پرکارروائی محکمہ اینٹی کرپشن کریگا اور نیب کو کسی کارروائی کا قانونی اختیار نہیں ہوگا۔