Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب سندھ نے ایم این ایز،ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

نیب سندھ نے ایم این ایز،ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں
August 8, 2018
کراچی (92 نیوز)نیب سندھ نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ منتخب نمائندوں کی جانب سے خرچ کیے گئے فنڈز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز گئے کہاں ،نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔ سندھ کے  ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی کوملنے والےفنڈز اورترقیاتی کاموں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ نیب نے محکمہ خزانہ سندھ سے ترقیاتی فنڈز کا ریکارڈ اور تفصیلات مانگ لیں۔92 نیوزکوملنے والی دستاویزات کے مطابق نیب سندھ بھر میں دس سال کے دوران خرچ کیے گئے فنڈز کی تحقیقات  کررہاہے۔ دس برسوں کے دوران سندھ حکومت نے ایک ایک رکن اسمبلی کو 5 سے 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کئے۔ نیب ذرائع کاکہناہے کہ سندھ بھر سے شکایات آرہی ہیں کہ ارکان اسمبلی کو دیئے گئے فنڈز صرف کاغذات میں ہی خرچ ہوئے ہیں۔