Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب سب کو کہتا ہے وعدہ معاف گواہ بن جاؤ،دوسری نوکری دلوائیں گے،شہباز شریف

نیب سب کو کہتا ہے  وعدہ معاف گواہ بن جاؤ،دوسری نوکری دلوائیں گے،شہباز شریف
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب کی زیرحراست اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بولے پی ٹی آئی اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ہر ایک کو کہا جاتا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤ، تمہیں دوسری نوکری دلوائیں گے، انہوں نے خود پر الزامات کی تحقیقات  کیلئے ہاؤس کی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کی زیر حراست ملزم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپنی صفائیاں پیش کرتے رہے ، شہباز شریف بولے حزب اختلاف کی جماعتیں نیب کے نشانے پر ہیں،پی ٹی آئی اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ  ہے، صاف پانی کیس میں  بلایا گیا کہا گیا آؤ تمہیں صاف پانی پلائیں ، نیب پہنچنے پر کہا گیا آپ کو گرفتار کررہے ہیں ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے غلطی کی ہے تو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچا سکتا، عمران خان نے آن ریکارڈ کہا کہ شہباز شریف اور بچوں کی چین اور ترکی میں سرمایہ کاری ہے، اب نیب بھی وہی بات کررہا ہے۔ شہبازشریف نےخود پر الزامات کی تحقیقات  کیلئے ہاؤس  کی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کردیا،شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے  انہیں   خواجہ آصف کیخلاف گواہی  دینے کا بھی کہا ۔ شہباز شریف  بولے نیب میں ہر ایک کو کہا جاتا ہے شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ  بن جاؤ تمہیں دوسری نوکری دلوائیں گے،انہیں چپ کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔