Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار کیخلاف 5 گواہوں کے بیانات قلمبند

نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار کیخلاف 5 گواہوں کے بیانات قلمبند
January 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار کیخلاف 5 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو گئے ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈا رکےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی ۔
سماعت میں موٹر رجسٹریشن اتھارٹی لاہور کے محمد نعیم نے بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار کے نام پر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں 34 لاکھ سے زائد مالیت کی ایل زیڈ ای 19 نمبر گاڑی اسحاق ڈار نے بعد میں اپنی اہلیہ کے نام جبکہ ایل آر ایس 9700 نمبر کی گاڑی سیدہ زہرہ منصور کے نام پر منتقل کر دی ۔
دوسرے گواہ بینکنگ ماہر ظفر اقبال مفتی نے اسحاق ڈار ، ان کی اہلیہ اور کمپنیز کے اکاونٹس کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرایا کہ اسحاق ڈار ، ان کی اہلیہ اور کمپنیز کے مختلف بینکوں میں 15 اکاونٹس ہیں ۔ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے نام پر7 جبکہ کمپنیز کے نام پر 8 بینک اکاونٹس ہیں ۔
تمام بینک اکاونٹس میں مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 4 لاکھ 8 ہزار 118 روپے جمع کرائے گئے جبکہ مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے ان اکاﺅنٹس سے 9 ارب 85 کروڑ 80 لاکھ 95 ہزار 561 روپے نکلوائے گئے ۔
استغاثہ کے مزید گواہان نادرا کے بر طرف ڈائریکٹر قابوس عزیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سعید احمد خان ، ان لینڈ ریونیو لاہور کے افسر اشتیاق احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے مرزا فیض الرحمن کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ۔
فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر کو حکم دیا کہ تمام دستاویزات سنبھال کر رکھیں ۔ ملزم جب واپس آئیگا تو ان پر جرح بھی ہونی ہے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے واجد ضیاء کے علاوہ تمام دیگر گواہان کو طلب کر تے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی ۔