Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب ریفرنسز میں سزایافتہ نواز شریف سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

نیب ریفرنسز میں سزایافتہ نواز شریف سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل
February 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب ریفرنسز میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نوازشریف کو چھ روز بعد سروسز اسپتال سے واپس جیل  بھیج دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان شہبازگل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نوازشریف کو ڈاکٹرز کے کہنے پر جیل منتقل کیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے بارے میں حکمرانوں سے رحم کی توقع نہیں، بات اللہ پر چھوڑ دی۔ نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ملنے اسپتال پہنچے۔ مریم نواز کی چھوٹی بیٹی اسکول یونیفارم میں نانا کی عیادت کے لئے پہنچیں۔ سینئر رہنما جاوید ہاشمی بھی ملاقات کے لئے اسپتال پہنچے مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نہ کوئی ڈیل دینے والا ہے نہ لینے والا۔ مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے چاہئیں۔ اس سے پہلے پی آئی سی کی ڈاکٹرعروج نے نوازشریف کا چیک اپ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو ایکوکارڈیوگرافی اور سٹی گراف ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔