Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب ریفرنسز ، واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست مسترد

نیب ریفرنسز ، واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست مسترد
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے معاملے پر واجد ضیاء کا ایک ساتھ بیان قلمبند کرنے کی درخواست مسترد ہو گئی ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز میں واجد ضیاء کا ایک ساتھ بیان قلمبند کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔
واجد ضیاء عدالت میں پیش ہوئے اور پہلے سے جاری عدالتی کارروائی روک دی گئی ۔
خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ریفرنسز میں ایک گواہ کا بیان یکجا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ واجد ضیاء کا الگ الگ بیان ہونے سے ہمارا دفاع کمزور ہو جائے گا ۔ گواہ بہت تیز ہے اپنا بیان بہتر کر لے گا ۔
ادھر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے نیب کی جانب سے نواز شریف کی درخواست کی مخالفت کر دی ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی ۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کیس میں تاخیر کے لیے غیر موثر درخواستیں دائر کر رہے ہیں ۔ لہذا نواز شریف کی یہ درخواست مسترد کی جائے ۔
عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر درخواست مسترد کر دی ۔