Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نیب راولپنڈی کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ ، 2019 تا 2021 تک بھرتیوں کا ریکارڈ سیل

نیب راولپنڈی کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ ، 2019 تا 2021 تک بھرتیوں کا ریکارڈ سیل
June 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ 2019 تا 2021 تک بھرتیوں کا ریکارڈ سیل کر دیا۔

نیب ٹیم نے کچھ ریکارڈ قبضے میں بھی لیا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی شکایات پر انکوائری شروع کی گئی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کی جانب سے پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق خلاف قانون بھرتیوں میں ملوث افسران کو جلد مزید انکوائری کے لیے طلب کیا جائے گا۔