نیب راولپنڈی کا ای پی آئی پروگرام کے اعلیٰ عہدیدار کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انسداد پولیو پروگرام کے اعلیٰ عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مارا اور ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے برآمد کرلیے۔
نیب ذرائع کے مطابق عہدیدار کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم ایک کمپنی سے کمیشن کی مد میں لی گئی تھی جس کا مقصد من پسند کمپنیوں کو ادویات کا ٹھیکہ دینا تھا۔
برآمد رقم میں نو ہزار ڈالر اور مختلف غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہیں۔ نیب نے رشوت کی رقم قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔