Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں بہتری، 2 برسوں 4 ارب ریکوری کر لی

نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں بہتری، 2 برسوں 4 ارب ریکوری کر لی
December 10, 2016

پشاور (92نیوز) نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں گزشتہ 13 سالوں کے مقابلے میں پچھلے دو سال کے دوران نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 13 سالوں کے دوران تقریبا ڈیڑھ ارب جبکہ پچھلے 2 سالوں کے میں 4 ارب کے قریب ریکوری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے پچھلے دو سال کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے ماضی کے 13 سال کے مقابلے میں پچھلے دو سال کے دوران ریکوری میں 179 فیصد اضافہ کیا۔ نیب خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق 13 سال میں ایک ارب 41 کروڑ جبکہ پچھلے دو سال کے دوران تین ارب 94 کروڑ روپے ریکوری کی گئی۔ 13 سال میں 424 لوگوں کو جبکہ پچھلے دو سال میں 352لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

پچھلے دو سال کے دوران نیب خیبرپختونخوا نے جہاں سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کو گرفتار کر کے ان سے کرپشن کے کروڑوں روپے وصول کئے وہاں میگا کرپشن سیکنڈل میں ملوث پی ڈی اے کے سابق ڈی جی پر بھی ہاتھ ڈالا گیا۔ سیکرٹری ویلفئیر بورڈ طارق اعوان، سیکرٹری ہاوسنگ ذکی اللہ، سیکرٹری ٹوبیکو بورڈ نعمان بشیر اور نیب کے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر رومان ظہیر کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔