Saturday, July 27, 2024

نیب جب بھی بلائے گا پیش ہوں گا ، علیم خان

نیب جب بھی بلائے گا پیش ہوں گا ، علیم خان
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) رہنما تحریک انصاف علیم خان نے کہا کہ نیب ان کو جب بھی بلائے گا وہ پیش ہوں گے۔ رہنما تحریک انصاف علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن جب نیب میں آیا تھا تو کہا تھا جب بلائے گے آؤں گا ، عمران خان جاسکتے ہیں تو میں کیوں نہیں ۔ ایک سو تیس دستاویزات جمع کروا چکا ہوں  اگر کوئی برا کام نہیں کیا تو کہیں بھی پیش ہوسکتا ہوں ۔ علیم خان نے کہا کہ پچھلے سات سال کی محنت تھی تحریک انصاف کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، کیا کبھی کسی نے دیکھا میں کہیں پیچھے رہا ہوں ، مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا ، آج عمران خان وزیر اعظم ہاؤس جا رہے ہیں، اگر چاہتا تو حکومت میں جاسکتا تھا ، اپنا کاروبار بھی بڑھا سکتا تھا۔ نیب لاہور نے بڑی مچھلیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کے یوکے اور یو اے ای میں متعدد فلیٹس ہیں۔ نیب لاہور پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے آف شور کمپنی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے جس میں عبدالعلیم خان نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا اور فوری طور پر ویب سائٹ پر ڈالنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میری کمپنی کبھی پاناما میں شامل نہیں رہی ۔ کمپنی دو ہزار چھ میں بنی تھی ساری ٹیکس ریٹرنز میں یہ کمپنی موجود ہے ۔ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حساب برابر کرنے کی کوشش نہ کریں ۔