نیب ایگزیکٹو بورڈ کی 7 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 7 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب نے کہا نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
ادھر چودھری پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔