Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب اور ایف آئی اے کے بعد ٹیم ٹو بھی فیل ، بجٹ  تھرڈ کلاس پرفارمنس ہے ، مریم اورنگزیب

نیب اور ایف آئی اے کے بعد ٹیم ٹو بھی فیل ، بجٹ  تھرڈ کلاس پرفارمنس ہے ، مریم اورنگزیب
June 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو للکار دیا ، مریم اورنگزیب نے خطاب کیا کہ نیب اور ایف آئی اے  فیل ہونے کے بعد  اب ٹیم ٹو بھی فیل ہو گئی ، بجٹ نااہل حکومت کی تھرڈ کلاس پرفارمنس ہے ، انکے ہاتھ میں ماچس آگئی ہے اور پورا پاکستان سلگ رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز اور تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ تیسرا بجٹ نالائق اورنااہل حکومت کی تھرڈ کلاس پرفارمنس ہے، ایک نااہل،نالائق حکومت کا وزیراعظم دھمکیوں پراُترآیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  گالم گلوچ بریگیڈ سمجھتی ہے کنٹینرز کے وعدے عوام بھول جائیں گے، آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے۔