Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب اور ایف آئی اے کا سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف کارروائی کافیصلہ ، بحریہ ٹاؤن کا کیس سی ڈی اے دبانے لگا

نیب اور ایف آئی اے کا سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف کارروائی کافیصلہ ، بحریہ ٹاؤن کا کیس سی ڈی اے دبانے لگا
August 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیب اور ایف آئی اے نے اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر قابضین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ دوہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے بحریہ ٹاؤن کےخلاف بھی شکنجہ سخت ہوگا یانہیں؟؟؟چیئرمین سی ڈی اے ہی معاملہ دبانے میں لگ گئے۔ تفصیلات کےمطابق  بحریہ ٹاﺅن کا ایک اور قبضہ سامنے آگیا۔ اسلام آباد کے موضع کری میں 2ہزار کنال سرکاری اراضی ہتھیا لی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے کری میں پورے اسلام آباد کا کچرا ٹھکانے لگانے کےلئے اراضی مختص کی۔ کروڑوں روپے لگا کر ماحولیاتی اداروں سے فزیبلٹی بھی بنوائی اورزون 4میں پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں پر پابندی ختم کردی تاکہ بحریہ انکلیو کو اربوں روپے کا مالی فائدہ پہنچ سکے۔ بحریہ ٹاﺅن نے اپنے پراجیکٹ بحریہ انکلیو کےلئے راستہ مانگا تو سی ڈی اے نے کچرا ٹھکانے لگانے والی اراضی پر سڑک بنانے کی اجازت دیدی لیکن بحریہ ٹاﺅن نے پاﺅں پھیلائے اور پوری 2ہزار کنال سرکاری اراضی پر ہی قبضہ کرلیا۔ بحریہ ٹاﺅن کی طرف سے اراضی پر قبضے کے بعدکچرا ٹھکانے لگانے کےلئے کوئی دوسری جگہ مختص نہیں کی گئی  اراضی پر قبضے کےخلاف موضع کری کے رہائشی نے عدالت سے رجوع بھی کررکھا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے معاملے کو دبانے کےلئے سرگرم ہو گئے ہیں اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے۔