Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب اب تک اسحاق ڈار کو واپس نہیں لاسکا، سپریم کورٹ

نیب اب تک اسحاق ڈار کو واپس  نہیں لاسکا، سپریم کورٹ
January 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سےمتعلق کیس کی سماعت کےد وران چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار ابھی تک واپس نہیں آئے ، نیب اب تک انہیں واپس نہ لا سکا ،کیا پی ٹی وی کیس میں اسحاق ڈار، پرویز رشید ، عطا الحق قاسمی سے ریکوری ہوئی ؟۔ نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے پیشرفت سے سپریم کورٹ کو آگاہ  کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کا عمل شروع ہوگیا،برطانوی حکومت نے خط کا جواب بھی دے دیا، ملزم کی جائیداد بھی ضبط کرلی گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ  بظاہر لگتا ہے کہ خط و کتابت ہو رہی اور جائیداد ضبط کرنے کے معاملے کو تو دو ماہ گزر چکے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، نیب ابھی تک ملزم کو واپس نہ لا سکا،معلوم نہیں وہ کب تک وہاں بیٹھے رہیں گے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی وی کرپشن کیس میں اسحاق ڈار،  پرویز رشید اور عطاء الحق قاسمی سے ریکوری ہوئی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے آگاہ کیا کہ ملزمان سے ریکوری کی میعاد دو ماہ ہوتی ہےجو ابھی تک ختم نہیں ہوئی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ قواعد و ضوابط سے ہی ریکوری ہونی چاہیے۔ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔