Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب آرڈیننس کےخلاف بل سے 96شخصیات کے کرپشن کے داغ مٹ جائیں گے

نیب آرڈیننس کےخلاف بل سے 96شخصیات کے کرپشن کے داغ مٹ جائیں گے
July 3, 2017

کراچی (92نیوز)سندھ اسمبلی میں نئے بل کی رو سے نیب کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکے گا، جس کا فائدہ سندھ کی 96 اہم شخصیات کو ہوگا ان شخصیات میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی شامل ہیں

تفصیلات کےمطابق سندھ میں کرپشن کے تحفظ کے لئے بڑی حکمت عملی ، سندھ میں کرپشن الزامات پر نیب تحقیقات کا سامنا کرنے والی چھیانوے شخصیات کو بھرپور فائدہ ہوگا،جن میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، منظور قادر کاکا، ثاقب سومرو، شاہ زر شمعون، بدر جمیل میندھرو و دیگر سر فہرست ہیں۔ نیب نے سندھ ہائیکورٹ میں حال ہی میں ایک فہرست جمع کرائی ہے،فہرست کے مطابق محکمہ معدنیات کے افسران، جاویداں سمینٹ کمپنی کے مالک، سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، منظور قادر کاکا، آغا مقصود عباس، خان محمد مہر اور فرید احمد یوسفانی کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

فہرست میں سابق چئیرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی، سیکرٹری بلدیات علی احمد لوند، سابق ایم ڈی سائٹ لبنیٰ صلاح الدین اور سابق وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر مغل پر ساحل پر پانچ سو تیس ایکڑ اراضی الاٹ کرنے پر محکمہ ریونیو کے افسران سمیت دیگر شامل ہیں۔

نیب تحقیقات پر ضمانت حاصل کرنے والوں میں علی مردان شاہ، سابق وزیر پیر مظہر، صدیق میمن، فضل اللہ پیچوہو، شاہ زر شمعون، غلام مصطفیٰ پھل، بدر جمیل میندھرو، ثاقب سومرو، مصطفیٰ جمال قاضی، احمد بخش ناریجو، ذوالفقار شہلوانی، حفیظ عباسی، پولیس افسر غلام حیدر جمالی، علیم جعفری، فیروز شاہ، عارب مہر، ثاقب اسماعیل میمن اور اظفر مہیسر ودیگر شامل ہیں۔