Thursday, September 29, 2022

نیا پنڈورا باکس کھلنے کو تیار، آئی سی آئی جے مالی کرپشن بارے رپورٹ آج جاری کریگی

نیا پنڈورا باکس کھلنے کو تیار، آئی سی آئی جے مالی کرپشن بارے رپورٹ آج جاری کریگی
October 3, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) پاناما لیکس کے بعد نیا پنڈورا باکس کھلنے کو تیار ہے۔ آئی سی آئی جے نے مالی کرپشن سے متعلق ایک اور سنسنی خیز رپورٹ تیار کر لی۔

پنڈورا پیپرز کے نام سے مالی کرپشن سے متعلق رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔ پنڈورا لیکس میں 600 سے زائد صحافیوں کی تحقیقات، 117 سے زائد ممالک میں مالی کرپشن سے متعلق دستاویزات شامل ہونگی۔ ایک کروڑ 20لاکھ سے زائد دستاویزات میں مالی کرپشن کے شواہد پیش کئے جائیں گے۔

اب کون کون سے برج الٹیں گے؟ کس کا ہوگا پردہ فاش؟، آئی سی آئی جے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 9 بجے رپورٹ جاری کریگی۔