Monday, March 4, 2024

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شہر ڈی جی خان اور مظفرگڑھ بھی شامل

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شہر ڈی جی خان اور مظفرگڑھ بھی شامل
October 21, 2018
لاہور (92 نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں جنوبی پنجاب کے دو مزید شہروں ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کو بھی شامل کر لیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے کم آمدنی والے مکینوں کے لئے خوشخبری آگئی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں دونوں شہروں کو شامل کر لیا گیا۔ نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پنجاب کے دس شہروں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے۔ قصور، سیالکوٹ ، جہلم ، بہاولپور ، لیہ ،ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان ،گوجرانوالہ پہلے سے منصوبے میں شامل ہیں۔ پنجاب حکومت اور ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی ٹیم نے منصوبے کی سائٹس کے وزٹ کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کی ٹیم اگلے ہفتے نیا پاکستان ہاؤسنگ  منصوبے کے مقامات کاجائزہ لے گی۔