نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے ٹیکس کی شرح صفر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے ٹیکس کی شرح کو صفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس چھوٹ کا فائدہ اسکیم سے متعلق خدمات پیش کرنے والوں کو ہوگا۔
ٹیکس چھوٹ کے سلسلے میں حکومت نے کیپٹل گین پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان کررکھا ہے، کیپٹل گین پر چھوٹ پلاٹ، فلیٹ یا گھر خریدنے کے 4 سال کے بعد فروخت کرنے پر حاصل ہوگی۔
اس سے قبل پلاٹ ، فلیٹ یا گھر کی خرید پر 8 سال بعد فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل تھی۔