Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ‘ نوجوان ضمیر پر سمجھوتہ نہ کریں: عمران خان

نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ‘ نوجوان ضمیر پر سمجھوتہ نہ کریں: عمران خان
December 20, 2015
میانوالی (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل سے جو آواز نکلے وہی کام کرنا‘ پیسے کے لئے کبھی نہ بھاگنا‘ بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے اور نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کم لوگ اچھی تعلیم حاصل کرتے ہیں جس کے پاس پیسہ ہے اس کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرلیتے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ اپنے لیے کوئی کام نہیں کیا کیونکہ اپنے لئے زندگی گزارنے والوں کوتاریخ یاد نہیں رکھتی۔ گھربنانے لگاتوپیسے ختم ہوگئے لیکن اللہ سے جو مانگا مل گیا۔ عمران خان نے تمام طلباءاور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور طلباءکو نصیحت کر ڈالی کہ دل سے جو آواز نکلے وہی کام کرنا۔ پیسے کے لئے کبھی نہ بھاگنا‘ پیسے والے لوگ ڈر کر زندگی گزارتے ہیں۔ ”میں کا بت “ توڑنا ہوگا۔