Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیا قائد ایوان کون ہوگا جلد پتا چل جائیگا

نیا قائد ایوان کون ہوگا جلد پتا چل جائیگا
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نیا قائد ایوان کون ہوگا جلد پتا چل جائیگا ۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اگر حکمران جماعت نیا وزیر اعظم لاتی ہے تو نائنٹی ٹو نیوز کےاعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی سادہ اکثریت ہے 342 اراکین میں 189 اراکین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ مسلم لیگ ن کو ایوان زیریں میں جے یو آئی کی تیرہ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کی تین ، نیشنل پارٹی کی دو، جبکہ بی این پی، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء کے ایک ایک رکن کی حمایت حاصل ہے ۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی ممکنہ تعداد 210 ہوگی۔ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں بھی بڑی اپوزیشن جماعت ہے جس کے اراکین کی تعداد 47 ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے 33 اور ایم کیو ایم کے 24 اراکین کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار کو 104 ووٹ پڑ سکیں گے۔ تاہم ایوان زیریں میں فاٹا کے آزاد اراکین کی تعداد نو ہے جس کے ساتھ اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی ووٹ کیلئے مذاکرات کر سکتے ہیں ۔

حکمران جماعت کو دونوں ایوانوں سے مجموعی طور پر 251 جبکہ اپوزیشن کو 149 ووٹ مل سکتے ہیں تاہم دونوں ایوانوں میں فاٹا کے آزاد اور خاموش ووٹر بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم اگر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے الگ الگ امیدوار کھڑے کر دئیے تو اپوزیشن کا ووٹ تقسیم اور فائدہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ملے گا ۔