نیا غلاف کعبہ تیار، آج کلید بردار کے حوالے کیا جائیگا
مکہ (92 نیوز) سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کر لیا گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے آج بیت اللہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔
کسوہ فیکٹری کے تیار کردہ غلاف کعبہ کو معمول کے مطابق ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے، نیا غلاف یکم ذی الحج کو بیت اللہ شریف کے کلید بردار کے حوالے کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ اتوار 18 جولائی کی رات کو تبدیل کیا جائے گا۔ مسجد الحرام و مسجد نبویﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ روح پرور تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔