Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیا دلاسہ‘ نئی ڈیڈ لائن !!! وزیرخزانہ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مارچ 2018ءکی تاریخ دیدی

نیا دلاسہ‘ نئی ڈیڈ لائن !!! وزیرخزانہ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مارچ 2018ءکی تاریخ دیدی
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا خواب بن کر رہ گیا مگر وزیر خزانہ عوام کی ڈھارس بندھانے ایک مرتبہ پھر میدان میں اتر آئے ہیں۔ ایک نئی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مارچ دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ایسے میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے کئی بلندو بانگ دعوے کررکھے ہیں مگر کوئی بھی وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی نئی ڈیڈ لائن دے کر عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ کر دیا۔ موصوف کہتے ہیں مارچ 2018ءمیں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ مارچ 2018ءتک 14000 میگاواٹ واٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی۔ اسحاق ڈار کا بیان عوام کو کس قدر ریلیف دے گا اس کا تو کسی کو معلوم نہیں مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پوچھتے ہیں آخر کب تک تاریخ پر تاریخ دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔