Saturday, July 27, 2024

نیازی صاحب نے ماضی میں کرکٹ کےمیدان میں ریکارڈ بنائے اور اب جھوٹ کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں: شہباز شریف

نیازی صاحب نے ماضی میں کرکٹ کےمیدان میں ریکارڈ بنائے اور اب جھوٹ کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں: شہباز شریف
April 27, 2017
  لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 10 ارب کی پیشکش کے الزام پر کہا ہے کہ نیازی صاحب نے ماضی میں کرکٹ کےمیدان میں ریکارڈ بنائے اور اب جھوٹ و غلط بیانی کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ لاہورکے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سیاسی مخالفین پر خوب برسے اور کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں سی پیک کا منصوبہ ان کا تھا، زرداری صاحب عوام جانتے ہیں آپ کتنے ذہین، فطین اور شاطر ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے چئیرمین پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا تازہ الزام نیازی صاحب نے لگایا ہے، الزام خان نے نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی عمارات کو بہانہ بنا کر جو لوگ اورنج ٹرین منصوبہ ناکام بنا رہے ہیں وہ خود کبھی شالامار باغ گئے ہی نہیں۔ خطاب کے دوران خادم اعلی خود بھی مقبرہ جہانگیر کا نام بھول گئے۔ تقریب میں طلبہ وطالبات کو آئی سیون لیپ ٹاپ دیےگئے اور پولیس کے دستے نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔