Wednesday, December 7, 2022

نیازی صاحب سے این آر او مانگا کس نے ہے؟ حمزہ شہباز

نیازی صاحب سے این آر او مانگا کس نے ہے؟ حمزہ شہباز
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان سے کسی نے این آر او نہیں مانگا ،نہ ہی ہمیں کسی این آر او کی ضرورت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پہلے نواز شریف کی گاڑی کو کندھوں پر اٹھاتے تھے آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بولے کہ ہمیں حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں، یہ اپنے وزن سے خود ہی گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ سی ای سی کے اجلاس کے بعد کریں گے۔ حمزہ شہباز نے پنجاب کے بجٹ کو بھی مسترد کر دیا اور بولے کہ ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے چار سو ارب کا کٹ لگا دیا گیا۔