Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہ الٰہ دین کا چراغ نہ جادوگر .... دور جدید کا اڑن کھٹولہ مارکیٹ میں آ گیا

نہ الٰہ دین کا چراغ نہ جادوگر .... دور جدید کا اڑن کھٹولہ مارکیٹ میں آ گیا
December 26, 2015
بچارسٹ (ویب ڈیسک) اڑن کھٹولہ تو صرف بچوں کی کہانیوں میں پایا جاتا تھا لیکن رومانیہ کی ایک کمپنی نے سچ مچ کا اڑن کھٹولہ تیار کر لیا ہے۔ چھ گھنٹے کے ری چارج کے بعد یہ ہاور بورڈ چھے منٹ تک اڑ سکتا ہے جبکہ اس کی قیمت بیس ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب کے ساتھ ساتھ سہولتوں کی بھرمار بھی لا رہی ہیں۔ اگر آپ ہوا میں اڑنے کے شوقین ہیں تو اب آپ کو اڑنے کے لئے کسی چراغ یا جادوگر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ رومانیہ کی ٹیکنالوجی کمپنی اپنے صارفین کو الف لیلوی دنیا میں لے جانے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔ کمپنی نے ایک ایسا تختہ بنایا ہے جو چھ منٹ ہوا میں اڑ سکتا ہے جبکہ اسے ری چارج ہونے میں چھ گھنٹے لگتے ہیں۔