Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہرو سے لیکر مودی تک ہر بھارتی نے سازش کی ، ڈاکٹر عارف علوی

نہرو سے لیکر مودی تک ہر بھارتی نے سازش کی ، ڈاکٹر عارف علوی
February 5, 2019
 مظفرآباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا نہرو سے لیکر مودی تک ہر بھارتی نے سازش کی۔ مقبوضہ وادی کے محصور بہن بھائیوں  سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ صدر پاکستان نے خصوصی خطاب  میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آزادی کا سورج مقبوضہ وادی کو اپنی کرنوں سے ضرور روشن کرے گا۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ دنیا کو پتا چلنا چاہیے بھارت کشمیرمیں کتنا ظلم کر رہا ہے۔ قربانیاں دینے والی ماؤں، بیٹیوں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا رشتہ قائداعظم  نے قائم کیا۔ علامہ اقبال پاکستان و کشمیر کی یکجہتی کے علمبردار تھے۔ مسئلہ کشمیر پوری پاکستانی قوم کا ہے۔ راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہ ماہ کی بچی نے بھی تحریک آزادی  کشمیر کو اپنی بینائی دی ہے۔ کشمیریوں کی قربانیاں پاکستان کے لیے ہیں۔ یکجہتی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔