Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہروں کی بندش اورتربیلاڈیم کے10یونٹ بندہونے سے پن بجلی کی پیداوار 70فیصد کم ہوگئی

نہروں کی بندش اورتربیلاڈیم کے10یونٹ بندہونے سے پن بجلی کی پیداوار 70فیصد کم ہوگئی
December 23, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)نہروں کی بندش اورتربیلاڈیم کے10یونٹ بندہونے سے پن بجلی کی پیداوار 70فیصد کم ہوگئی بریک ڈاﺅن کا خدشہ۔ گیس کے کم پریشر کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق بجلی کی کم پیداواربڑے بریک ڈاﺅن کا خدشہ پیدا ہوگیا سالانہ نہر بندی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں 70فیصد کمی آگئی گیس کے کم پریشر سے متعدد پاور تھرمل پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے 92نیوزکو بتایا کہ سالانہ نہر بندی کے باعث تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہو کر 20ہزار کیوسک اور منگلا ڈیم سے 15ہزار کیوسک رہ گیا ہے جس کی وجہ سے تربیلا ڈیم سے بجلی پیداکرنے والے 10یونٹ بند ہوگئے باقی 6یونٹوں سے 1500میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ منگلا ڈیم اور دیگر پن بجلی منصوبوں سے ایک ہزار بجلی سسٹم میں آرہی ہے گیس کے کم پریشر کی وجہ سے گدو سمیت متعدد پاورپلانٹس ٹرپ کرچکے ہیں فرنس آئل کا مناسب ذخیرہ نہ ہونے پر تھرمل پاور پلانٹس 4500میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں سرکاری بجلی گھروں کی پیداوار 1500میگاواٹ ہے  اس وقت ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار8ہزار500میگاواٹ اور طلب ساڑھے 12میگاواٹ ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب سے شمال بجلی گھروں میں لوڈ غیر متوازن ہونے سے بجلی کے بریک ڈاﺅن کا خدشہ ہے جس سے بچنے کےلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا ہے۔