Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہتے ، محکوم کشمیری حق آزادی کیلئے قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر

نہتے ، محکوم کشمیری حق آزادی کیلئے قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر
February 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے نہتے، مظلوم اور محکوم کشمیری اپنے پیدائشی حق آزادی کیلئے آج بھی قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر ہیں ۔
کشمیری رہنما یک آواز ہیں کہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری ہی مقبوضہ کشمیر میں جاری پرامن تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں معاون ہوگی ۔
تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا “کشمیر” 70 سال بعد بھی بھارتی خونی پنجوں میں جکڑا ہے۔ قابض بھارتی افواج 1989ء سے ریاستی دہشت گردی میں 95 ہزار کشمیری شہید، دوران حراست 7 ہزار 99 کو قتل، ڈیڑھ لاکھ کو پابند سلاسل، 1 لاکھ 9 ہزار گھر مسمار یا جلا چکی ۔ 11 ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 23 ہزارخواتین بیوہ ،1 لاکھ 7 ہزار 686 بچے یتیم ہو چکے ۔
سابق سفراء کے مطابق پاکستان نے مسئلہ کشمیر پربھارتی ہٹ دھرمی اور انسانیت سوز مظالم کو دنیا بھر میں اُجاگر کیا ۔ مردہ عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کو جھنجوڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن سب بے شرمی اور بے حسی کی منہ بولتی تصاویر ہیں ۔
ادھر کشمیری رہنما سمجھتے ہیں پاکستان بھی مسئلہ کشمیر کا کمزور وکیل ثابت ہوا ۔
وزارت خارجہ کیمطابق پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل اور انسانی المیے کو اجاگر کرنے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مذاکرات ہوں یا کوئی اور فورم ۔ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر آگے بڑھنے کا تصور بھی ممکن نہیں ۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔
مودی کی دہشتگردی نے عالمی ضابطوں ، انسانی اقدار اور 2003ء کے دوطرفہ فائر بندی معاہدہ کی دھجیاں بکھیر دیں۔ 
رواں سال جنوری میں فائر بندی کی 150 خلاف ورزیوں کےنتیجے میں 9 شہری شہید ،40 زخمی ہو چکے ۔ سال2017ء میں 1970 خلاف ورزیاں کی گئی ۔