Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نہتےفلسطینیوں پراسرائیلی فوج کےمظالم جاری، مغربی کنارےمیں فائرنگ سےمزیددوفلسطینی شہید

نہتےفلسطینیوں پراسرائیلی فوج کےمظالم جاری، مغربی کنارےمیں فائرنگ سےمزیددوفلسطینی شہید
March 25, 2016
مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں نے مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔ تفصیلات کےمطابق نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مطالم  جاری ہیں اوردنیاخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کسی بھی فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کرنا یہاں معمول کی بات ہے ظلم کی تازہ کارروائیوں میں صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں دو نہتے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا واقعےکی ایک عینی شاہدخاتون   کاکہناہےکہ  اسرائیلی فوجیوں نے دونوں   افرادپرجب  گولیوں کی بوچھاڑ کی تو وہ اپنے گھر میں موجود تھی۔ گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک صہیونی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک سو نوے فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے ۔