Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست ن لیگ نے جیت لی

نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست ن لیگ نے جیت لی
March 1, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز ) نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعدخالی ہونے والی سینیٹ نشست ن لیگ نے جیت لی۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کیے۔

نہال ہاشمی کی خالی کردہ سینٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ پنجاب اسمبلی میں صبح 9 بجے شروع ہوئی جوبغیرکسی وقفے کے 4 بجے تک جاری رہی ۔  368کے ایوان میں سے 350 اراکین پنجاب اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نون لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کرکے واضح برتری حاصل کی ، جبکہ مقابل پاکستان تحریکِ انصاف کی ڈاکٹر زرقا تیمور 38 ووٹ لے سکیں 

مسلم لیگ نون کے 9 ارکان ایوان سے غیرحاضر رہےجبکہ پیپلز پارٹی کے 8 ارکان نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا ۔

فاتح امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تو آزاد امیدوار ہوں جلد ہی نواز شریف اور شہباز شریف کا کارکن بن کر دکھاؤں گا ۔

صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ ،اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے ڈاکٹر اسد اشرف کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔