Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہال ہاشمی کی تقریر کے نامکمل ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی پیش کرنے پر سپریم کورٹ برہم ni

نہال ہاشمی کی تقریر کے نامکمل ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی پیش کرنے پر سپریم کورٹ برہم ni
July 24, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نہال ہاشمی کی تقریر کے نامکمل ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی پیش کرنے پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئےاگر تقریر زیادہ نکلی تو ڈی جی پیمرا اڈیالہ جیل جائینگےعدالت نے آئندہ سماعت پر نہال ہاشمی کو تحریری جواب اور گواہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ پیمرا نے نہال ہاشمی کی تقریر کے 3ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرائے،کمرہ عدالت میں ملٹی میڈیا پروجیکٹر پر نہال ہاشمی کی تقریر بھی دکھائی گئی۔عدالت نے تقریر کا نامکمل ٹرانسپکرپٹ اور نامکمل سی ڈی پیش کرنے پرناراضی کا اظہار کیا،جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ اگر ٹی وی چینل کی تقریر کچھ زیادہ ہوئی تو گواہ ڈی جی پیمرایہاں سے اڈیالہ جیل ہی جائینگے۔ ڈی جی پیمرا حاجی آدم نے موقف اختیار کیا کہ جو کچھ ٹی وی چینل نے چلایا اسی تقریر پر مشتمل سی ڈی پیش کی گئی۔ نا مکمل تقریر کی سی ڈی پیش کرنے پر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پراسیکیوٹر جنرل مقرر کیا گیا۔ لیکن ٹرانسکرپٹ جمع کرانے پر جعل سازی کی گئی۔

نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب نے دلائل دیئے کہ وہ عدالت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کن حالات میں تقریر کی گئی ۔عمران خان کی وجہ سے یہ سب ہوا ہےجسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اس کیس سے کیا تعلق؟؟بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت شہاد ت پر فیصلہ کریگی۔ قانون کے تمام تقاضے پورے کرینگے نہال ہاشمی کو دفاع کا پورا موقع ملے گا۔

حشمت حبیب نے کہا کہ دفاع کےلئے لوگوں کو کراچی سے لانا ہے۔اتنی مہنگائی میں ان کو لانے کا خرچہ بھی اٹھانا ہےجسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پہلے توہین عدالت کرتے ہیں پھر مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔

حشمت حبیب نے مزید مہلت کی استدعا کی اس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ سماعت2030ءتک ملتوی کردی جائے۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو تحریری جواب جمع کرانے اور آئندہ سماعت پراپنے حق میں گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔