Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل لارجر بینچ میں سننے کی استدعا مسترد

نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل لارجر بینچ میں سننے کی استدعا مسترد
March 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل لارجر بینچ میں سننے کی استدعا مسترد کر دی ۔
سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی ۔
دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ نہال ہاشمی کی سزا بڑھا دیں؟ ، کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں؟ ، کیوں نہ ایک توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نہال ہاشمی نے رہا ہونے کے بعد گالیاں دی ۔ نہال ہاشمی کی ججز کے خلاف نازیبا الفاظ کی ویڈیو بھی عدالت میں چلائی گئی ۔
چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سن لیں نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ ان کو موکل ایسی زبان کے استعمال پر معافی چاہتا ہے ۔ نہال ہاشمی کی جانب سے نازیبا الفاظ عدالتی حکم نامے میں نہ لکھے جائیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نہال ہاشمی کی جانب سے نازیبا الفاظ سارے پاکستان نے سنیں ۔ ہم نے اپنے راستے کا انتخاب کر لیا ہے ۔ انہیں نہال ہاشمی کے الفاظ کو عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں ۔
عدالت نے نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل لارجر بینچ میں سننے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں کل طلب کر لیا ۔