Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہال ہاشمی کا دل صحت مند ، مزید سزا جیل میں کاٹنا ہوگی

نہال ہاشمی کا دل صحت مند ، مزید سزا جیل میں کاٹنا ہوگی
February 3, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نہال ہاشمی کا دل صحت مند نکلا جس کے باعث انہیں مزید سزا جیل میں کاٹنا ہو گی ۔ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ ن  کے رہنما کا طبی معائنہ کیا ۔

سپریم کورٹ سے نااہلی کی سزا پانے والے نہال ہاشمی کے طبی معائنے کےلئے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ، طبی معائنے کےلئے نہال ہاشمی کو ان کے سیل سے جیل کے ہسپتال منتقل کیا گیا

 پمز کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے نہال ہاشمی کا چیک اپ کیا ۔میڈیکل ٹیم نے نہال ہاشمی کا بلڈپریشر بھی چیک کیا اور آدھے گھنٹے تک بات چیت کی ۔

 ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کا دل صحت مندنکلا جبکہ انہیں زکام اور بخار کے ساتھ ذہنی دباؤ کا سامنا ہے ، چند ماہ قبل نہال ہاشمی کے دل میں3 اسٹنٹ ڈالے گئے تھے ۔جس کے پیش نظر میڈیکل ٹیم نے ان کے ساتھ جیل میں سختی نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد نہال ہاشمی کےلئے خطرناک ہوسکتا ہے  ۔ڈاکٹروں نے نہال ہاشمی کو جیل کے باہر کسی ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش نہیں کی ۔