Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)غلطی ہوگئی معاف کردیا جائے!!! سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی کہتے ہیں کبھی ارادی یا غیر ا رادی طور پر عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی  تقریر کا ہدف عدلیہ نہیں عمران خان تھے۔

تفصیلات کےمطابق پہلے تو جو منہ میں آیا دھڑلے سے کہہ دیا ، توہین عدالت لگی تو سمجھ آیا کہ یہ کیا کہہ دیاعدالتوں کے چکر کاٹنے کے بعدآخر کار مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو غلطی کااحساس ہوہی گیا۔ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا غیر مشروط معافی نامہ جمع کرادیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریرمیں کسی جج کا نام لیا نہ ہی جے آئی ٹی کے کسی رکن کا کبھی عدلیہ کےخلاف کوئی بیان دیا نہ ہی اس کی عزت میں کمی آنے دی۔

نہال ہاشمی کااپنے معافی نامے میں مزید کہناہے کہ جج کبھی ریٹائر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کبھی ارادی یا غیر ارادی طور پر عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔ بطور شہری ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیاتقریر کا ہدف عمران خان تھےبطور وکیل عدالت سے معافی مانگنا ان کےلئے اعزاز کی بات ہے۔