Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نہال ہاشمی ایک ماہ بعدجیل سے رہا، باہر آتے ہی عدلیہ پر تنقید کرڈالی

نہال ہاشمی ایک ماہ بعدجیل سے رہا، باہر آتے ہی عدلیہ پر تنقید کرڈالی
February 28, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی  ایک ماہ بعد جیل سے باہر نکل آئے اور آتے ہی عدلیہ پر پھر شدید تنقید کر ڈالی ۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا  ہے ، اُنہوں نے نیب کو سب سے بڑا کرپٹ ادارہ قرار دے دیا  ۔

نہال ہاشمی نے جیل سے باہر آتے ہی اشاروں اشاروں میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تم جیل بھیج سکتے ہو گولی مار سکتے ہو مگر میری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ نہال ہاشمی نے کہا کہ انصاف بول رہا ہے ، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔ نہال ہاشمی نے یہ بھی پوچھا کہ آپ کس کا احتساب کر رہے ہیں  ۔

نیب کو بھی نہال ہاشمی نے نشانے پر رکھا اور پاکستان کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ قرار دیا ۔