نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر خورشید شاہ کی سراج الحق سے ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر خورشید شاہ نے سراج الحق سے ملاقات کی ۔
پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں خورشید شاہ اور سراج الحق میں ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ملک میں آئینی استحکام کے حوالے سے کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنا چاہیے ۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے اداروں کے درمیان ازخود تصادم پیدا کر رہی ہے ، جو کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ۔
اس سے قبل خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعظم کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا ۔