نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح طلب
لاہور ( 92 نیوز ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح ساڑھے نو بجے طلب کرلیاگیا ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پروفیسر حسن عسکری ، ایاز امیر ، ایڈمرل (ر) محمد ذکا اللہ اور جسٹس (ر) محمد سائر علی کے نام بھیج دیئے ۔
الیکشن کمیشن کل کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گا، قبل ازیں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر نہ ہو سکا۔
حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایک دوسرے کے ناموں پر متفق نہ ہو سکے اور معاملہ پارلیمانی کمیٹی سے ہوتا ہوا الیکشن کمیشن میں جا پہنچا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید اور شہباز شریف نے پہلے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھامگر بعد ازاں میاں محمود الرشید نے عجلت میں کئے گئے فیصلے کا عذر پیش کرتے ہوئے نام واپس لے لیا ۔