نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد ناصرکھوسہ کو نیب نے بھی بلایا تھا
لاہور (92 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ سے نام واپس لینے والے ناصر محمود کھوسہ کو نیب نے بھی بلایا تھا۔ رائیونڈ سے جاتی امرا روڈ کیس میں دو ہفتے قبل نیب نے طلب کیا تھا اور ان سے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
نیب ذرائع کے مطابق جب سڑک بنائی گئی اُس وقت ناصر کھوسہ ڈپٹی کمشنر تھے اور بطور ڈپٹی کمشنر انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ان سے ترقیاتی فنڈ رائیونڈ سے جاتی امرا روڈ پر لگانے سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ناصر کھوسہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑسے اپنا نام واپس لے لیا اور کہا رابطہ کئے بغیر میرا نام پیش کیا گیا۔
ادھر عزیزواقارب کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیشہ اچھے انداز میں فرائض سرانجام دیئے ، کوئی کردار پر انگلی اٹھائے قبول نہیں۔