نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اتفاق نہ ہوسکا،معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائیگا
لاہور ( 92 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے کسی کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا ، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا۔کمیٹی میں حکومتی جماعت کی طرف سے رانا ثنا اللہ ، ملک احمد خان اور خواجہ عمران نذیر جبکہ اپوزیشن کی طرف سے محمود الرشید، سبطین خان ،اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔
دوسری طرف میاں محمودالرشید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر کے ناموں کی حتمی منظوری دی ہے جو اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے مختلف ناموں کا اعلان کیا گیا ،مشاورت بھی ہوئی تاہم اتفاق رائے نہ ہو سکا ۔معاملہ اب پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے ،یہاں بھی فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ کے لئےوزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈرکے درمیان بھی چھٹی ملاقات آج ہو گی ، حکومت نے حسین بخش،،اپوزیشن نے علی احمد کرد کا نام بھی دے دیا۔
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کافیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔