نگران وزیراعظم کی چاروں نگران وزرائے اعلیٰ سے ملاقات،امن و امان پر مشاورت کی
اسلام آباد ( 92 نیوز) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی، وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان ،وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری سے ملاقات کی ، ملاقات میں امن و امان پر بھی مشاورت کی گئی ۔
نگران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے قبل صوبائی وزراء اعلیٰ سے بھی نئی تقرریوں اور تبدیلیوں پر مشاورت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کا خط بھی زیر غور آیا۔